کراچی: صنعتی شعبے نے پیٹرولیم قیمتوں میں 55 روپے اضافے کو مسترد کیا اور حکومت سے ٹیکس معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)صنعتی شعبے کے نمائندوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فُدا نے حکومت سے ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور برآمدی یونٹس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے کیونکہ صارفین پہلے ہی بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام اور معیشت کے لیے ‘پیٹرول بم’ کے مترادف ہے۔















