بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ برقرارہے۔ وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور پراکسی وار جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراکسی وار ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے جاری ہے اور جدید جنگی طریقہ کار کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں شدت آگئی ہے، یہ 80 کی دہائی میں شروع ہوئی تھی، جب لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے ہوئے تھے۔

پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مئی کی جنگ کے بعد بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا امکان تھا اور اب بھی جنگ کا خطرہ برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی تصدیق امریکا کر رہا ہے اور امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔ یاد رہے کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں