پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا، آپریشن غضب للحق کے تحت کامیاب کارروائی۔
قندھار: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔
پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے طالبان کو بھاری فوجی نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت جاری ہیں، جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں شامل ہیں۔














