مشرق وسطی میں جنگی حالات کی وجہ سے پاکستان کو قطر سے ایل این جی فراہمی میں تعطل

جنگی حالات کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی معطل، مارچ کے لئے متوقع کارگوز میں تاخیر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کو قطر سے ایل این جی فراہمی میں تعطل، وجوہات واضح

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی معطل رہے گی۔ قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ مارچ میں قطر سے 8 ایل این جی کارگوز متوقع تھے، جن میں سے صرف 2 آئے ہیں، باقی کارگوز 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔

پاکستان کو موجودہ ایل این جی کی لوڈ منیجمنٹ کرنی پڑے گی تاکہ 20 سے 21 مارچ تک دستیاب رہے۔ صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو گیس کی سپلائی متاثر ہو گی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر سے ایل این جی آنی ہے اور وہی آئے گی، تاہم متبادل فیول آپشنز موجود ہیں۔ کنٹینرز کے رسک انشورنس و دیگر اخراجات کے باعث منفی اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں