وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ہفتہ وار تعین کرنے پر غور کر رہی ہے، وزیراعظم مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر طے کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزارت توانائی نے وزیراعظم کو اس تجویز پر مبنی ورکنگ تیار کر کے بریفنگ دی ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیراعظم مشاورت کے بعد قیمتوں کے ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے جب کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظر جلد فیصلے کی توقع ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مانیٹرنگ سخت کر دی ہے تاکہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے بچا جا سکے۔















