پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان سے مقابلہ کرنا ہے۔
اسماعیلیہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی ایچ ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فائنلز کل مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ جاپان سے جبکہ انگلینڈ کا ملائیشیا سے ہوگا۔
پاکستان نے گروپ بی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کو 2-4 سے شکست دی، جس کے بعد وہ گروپ میں ناقابل شکست رہ کر پہلی پوزیشن پر رہا۔
کپتان عماد بٹ نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرکے قوم کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان نے آخری بار 2018 میں ورلڈکپ کھیلا تھا، جہاں اس نے 12ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ ہاکی ورلڈکپ رواں سال 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہے۔














