نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرایا اور ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی

کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مارکو یانسن نے 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6 اور اسٹبز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 12.5 اوورز میں 173 رنز بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ٹم سیفٹ نے 58 اور فن ایلن نے سنچری سکور کی اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں