سہیل آفریدی کا سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش، سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی تصدیق کی اور وفاق کو جرگہ افغانستان بھیجنے کی تجویز دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش، سیف سٹی پراجیکٹ شروع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مانٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 40 سے 45 دنوں میں ڈی آئی خان اور بنوں میں یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہو چکی ہے، تاہم خیبرپختونخوا کی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کئی بڑے سانحات کو روکا ہے۔ انہوں نے وفاقی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات کا ایجنڈا یہی تھا کہ اگر ترجیحات نہ بدلی گئیں تو معاملہ خراب ہو سکتا ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ انہوں نے وفاق کو خیبرپختونخوا سے ایک جرگہ افغانستان بھیجنے کی تجویز دی تھی، لیکن جرگے کے بننے سے قبل ہی کارروائیاں شروع ہو گئیں۔ انہوں نے بعض پالیسیوں پر نظر ثانی کی تجویز دی۔

سہیل آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر کیے جانے والے فیصلے ہی ہمارے مفاد میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یہودی قوتوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے گا، یہ ہماری خام خیالی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں