سعودی عرب نے ریاض کے قریب دو کروز میزائل اور 9 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ 9 ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ضلع الخرج میں دفاعی نظام نے دو کروز میزائلوں کو بروقت روکا اور انہیں تباہ کیا۔ اس کے علاوہ فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی 9 ڈرونز کو فوری طور پر نشانہ بنایا گیا۔
بدھ کی شب ریاض میں امریکی سفارت خانے کے سی آئی اے مرکز پر بھی ڈرون حملہ ہوا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی کا دفاع اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ برادر اور دوست ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔















