عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں طالبان کے حملے ناکام بنائے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان طالبان نے شمالی بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے، جنہیں مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا۔ بلوچستان میں طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں طالبان کی طرف سے 12 مقامات پر فائر ریڈ کی کوشش کی گئی، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ رات بھر جاری کارروائیوں میں 40 طالبان کارندے ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فالو اپ آپریشنز جاری ہیں اور تفصیلی اپڈیٹ جلد فراہم کی جائے گی۔















