پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ملائیشیا کو ہرا دیا

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ملائیشیا کو ہرایا

قاہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے رانا وحید اشرف، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول کیا جبکہ ملائیشیا کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ اور فطری ساری نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی اور دیگر اہم شخصیات نے اس کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

دیگر متعلقہ خبریں