آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 435 کارندے ہلاک

افغانستان میں آپریشن غضب للحق کے دوران 435 افغان طالبان کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 435 کارندے ہلاک

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن غضب للحق کے دوران 435 افغان طالبان کارندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر اس آپریشن کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پاک فوج کے حملوں میں 630 سے زیادہ کارندے زخمی ہوئے ہیں اور 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 31 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں۔

پاک فضائیہ نے آپریشن کے دوران افغان طالبان رجیم کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں