ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کو 196 رنز کا ہدف دیا، روسٹن چیز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 196 رنز کا ہدف دیا۔ میچ ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ روسٹن چیز نے 40 اور جیسن ہولڈر نے 37 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے جیسپرت بھمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم تھا کیونکہ جیت دونوں کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کو مضبوط کر سکتی ہے۔















