سونیا گاندھی نے بھارت پر الزام لگایا کہ اس نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے اتحادی کو نظرانداز کیا ہے، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظرانداز کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی حکومت نے ایران کو چھوڑ کر اسرائیل کی طرف جھکاؤ دکھا کر اپنی سفارتی خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
سونیا نے بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں لکھا کہ بھارت تاریخی طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان محتاط توازن قائم رکھتا آیا ہے، مگر مودی حکومت نے اسے سیاسی فوائد کے لیے قربان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رویے نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو متاثر کیا ہے اور حکومت کو اسرائیل نواز مفادات کی تابع دار بنا دیا ہے۔
سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پر بھارت کا مدھم ردِعمل اس بات کا مظہر ہے کہ نئی دہلی اپنی خارجہ پالیسی کے دعوے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔












