حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے پیٹرول کی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں