شاہد آفریدی نے شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز دی

شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے تجویز کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی نے شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز دی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے تجویز کیا ہے۔ آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کپتانی کی تبدیلی کی صورت میں شاداب خان ایک اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔

آفریدی نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم کے پاس قیادت کے لیے زیادہ متبادل آپشنز نہیں ہیں اور شاداب خان کو کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار بنانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی حالیہ کارکردگی متنازع رہی ہے اور ٹیم کی قیادت کے مستقبل پر بحث جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں