پاکستان افغانستان کے ساتھ ٹھیک رہا ہے، مداخلت نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی افغانستان کے ساتھ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ مداخلت نہیں کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر ٹرمپ: پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر سوالات کے جواب دیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرے گا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مداخلت کر سکتے تھے، تاہم ان کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان صورت حال کو مؤثر انداز میں سنبھال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے، اس لیے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیر اعظم اور جنرل موجود ہیں۔ ان کے مطابق وہ ان دونوں شخصیات کی عزت کرتے ہیں اور پاکستان کی قیادت کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس پر عالمی رہنما بھی ردعمل دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں