آپریشن غضب للحق میں 58 افغان خارجی ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سرحدی کشیدگی کے بعد یہ کارروائیاں بلااشتعال فائرنگ کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز)افواج پاکستان کے جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے تحت جاری جوابی کارروائیوں میں 58 افغان خارجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 12 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی جبکہ 5 پر قبضہ کر لیا گیا۔
ایک بڑا اسلحہ ڈپو، 3 افغانی بٹالینز اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کے ردعمل میں کی جا رہی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جوابی حملوں میں 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اور زمینی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں جانب جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔















