جے یو آئی اور نیشنل پارٹی کے 11 رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مبارکباد دی۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی اور نیشنل پارٹی کے 11 رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پی پی پی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی کی قیادت میں خضدار کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں باصلاحیت افراد کی موجودگی بلوچستان کی سیاسی فضا میں مثبت تبدیلی لاتی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبے میں ترقی اور امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید فعال ہوگی۔















