راولپنڈی میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، تین ملازمین گرفتار۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری روڈ پر ایک نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دستاویزات، جعلی مہریں اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔
محکمہ صحت کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست پر نجی لیب کے تین ملازمین کو گرفتار کر کے لیب کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ملزمان کے پاس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا اور وہ اب تک 2600 سے زائد جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر چکے ہیں۔ جعلی سرٹیفکیٹ کی قیمت ساڑھے 7 ہزار روپے تھی۔















