بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
بھکر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے بتایا کہ یہ حملہ پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر افطار کے وقت ہوا۔
حملے میں پولیس اہلکار فہیم اور شہباز شہید ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔















