وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی، جس سے قومی خزانے پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا لیکن ملازمین کو مہنگائی میں ریلیف ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کیا۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری کابینہ کو ارسال کی تھی، جس کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا۔ اس نئے فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو یکساں اضافہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کے تحت خواتین کی تعلیم پر پابندی، لاکھوں طالبات کا مستقبل خطرے میں

اس اضافے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا، تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو مہنگائی کے دوران ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ملازمین کے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبے کی تکمیل ہے، جس سے ان کے رہائشی اخراجات میں کمی آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں