بھارت میں حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

بھارت میں منشیات اسمگلنگ اسکینڈل کے تحت فوجی اہلکار سمیت 6 افراد گرفتار، 4.8 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

فرید کوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے اسکینڈل نے بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ فرید کوٹ میں کارروائی کے دوران حاضر سروس فوجی اہلکار جرنیل سنگھ، برطرف پولیس اہلکار امر دیپ سنگھ اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ اور دو گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹال پلازوں سے گزرتے تھے اور منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو نے کہا کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی فوج میں مؤثر احتساب کے فقدان کے باعث بعض اہلکار جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی سرغنہ بن چکے ہیں، جس سے ادارے کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں