پنجاب حکومت نے مرجرز میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام پر پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
ایس ای سی پی نے ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس فیصلے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔














