شمالی وزیرستان میں کمسن کرکٹر کی ویڈیوپوسٹ کرنے والے نوجوان کی اغواء کے بعد بازیابی

شمالی وزیرستان میں کمسن کرکٹر کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے نوجوان ظفران وزیر کو اغواء اور تشدد کے بعد رہا کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمالی وزیرستان میں کمسن کرکٹر کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا نوجوان رہا

میران شاہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)شمالی وزیرستان میں نوجوان ظفران وزیر کو اغواء اور تشدد کے بعد رہا کر دیا گیا۔ وہ کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے نشانہ بنے تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں علاقے شیواہ سے نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے ویڈیو کو مقامی روایات سے متصادم قرار دیا اور نوجوان سے زبردستی اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔

ڈی پی او سجاد حسین کے مطابق نوجوان بحفاظت اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔ واپسی پر مقامی افراد نے ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا کے استعمال، مقامی حساسیت اور قانون کی عملداری سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں