پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کو زکوٰۃ دینے پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو صرف رجسٹرڈ اداروں کو عطیات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات مت دیں، کیونکہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں خیراتی اداروں کو پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن ضروری ہے۔ شہریوں کو ہدایت ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں، جن کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جا سکتی ہے۔ شہریوں کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے۔














