پاکستان غزہ میں امن کے لیے فوج دینے پر غور کر سکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے فوج بھیجنے پر غور کر سکتا ہے، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان غزہ میں امن کے لیے فوج دینے پر غور کر سکتا ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے قیام کے لیے اپنی فوج بھیجنے پر غور کر سکتا ہے، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے نہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر کی دعوت پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس کے مینڈیٹ کے سامنے آنے تک پاکستان کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ آف پیس میں اسرائیل کی موجودگی یا عدم موجودگی سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں