الیکشن کمیشن نےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر سہیل آفریدی کو حویلیاں جلسے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی عملے کو دھمکانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ ان کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی کھڑا تھا جس کی زوجہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس اقدام سے این اے 18 ہری پور میں پرامن ضمنی انتخابات کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، انتخابی عملے اور ووٹروں کی جان کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔

کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کریں اور حفاظتی اقدامات کی رپورٹ پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر سہیل آفریدی اور امیدوار شہرناز عمر ایوب کو 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر وفاقی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انتخابی عملے، ووٹروں اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ مزید یہ بھی فیصلہ کیا کہ انتخابات کے دوران کسی بھی مداخلت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں