احمد آباد: ابھیشیک شرما ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر چکے ہیں۔
احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں وہ پہلے ہی اوور میں بولڈ ہوئے۔
ابھیشیک شرما نے اس ورلڈکپ میں اب تک کوئی رن نہیں بنایا اور یہ ان کا تیسرا مسلسل ڈک ہے۔ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
بھارتی سابق کرکٹر آشیش نہرا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل تین اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ابھیشیک نے 2026 میں پانچ بار صفر پر آؤٹ ہوکر سنجو سیمسن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔















