وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کی ناقص رہائش پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں برخاست کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو برخاست کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ آسٹریلیا میں ہاکی کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آسٹریلیا میں ہاکی ٹیم کی ناقص سہولیات کی شکایات پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ انکوائری کمیٹی میں چیف فنانشل آفیسر حسنات احمد چیئرمین، سعید احمد چوہدری اور رانا نصر اللہ شامل تھے۔

کمیٹی نے ایک روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو جمع کرائی۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم نے صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں