صائم ایوب دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

صائم ایوب نے بھارت کے خلاف 3 وکٹیں لے کر دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر کا مقام حاصل کر لیا۔ آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صائم ایوب دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صائم ایوب نے ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے۔

صائم ایوب نے بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کر کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

دوسری جانب، محمد نواز کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی اور وہ اب ساتویں نمبر پر ہیں۔

بیٹرز کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ سری لنکا کے نسانکا آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں