بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید

بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے سخت تنقید کی ہے، آئی سی سی متبادل میزبان ملک پر غور کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید

دہلی (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے سخت تنقید کی ہے۔ بھارتی نژاد برطانوی صحافی اور مصنف میہر بوس اور بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے اس عمل کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

میہر بوس نے کہا کہ یہ عمل بھارت کی نادانی کو ظاہر کرتا ہے، جو اپنے آپ کو عالمی طاقت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ بھارتی صحافی ایاز میمن نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت کے کہنے پر لیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں نے بھی ہاتھ نہیں ملایا۔ آئی سی سی بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈکپ کے لئے متبادل میزبان ملک پر غور کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں