بنگلا دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان نے حلف اٹھا لیا

بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے ڈھاکا میں حلف اٹھا لیا، سابق عبوری سربراہ محمد یونس نے استعفیٰ دے دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلا دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان نے حلف اٹھا لیا

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھا لیا۔ ڈھاکا میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے شرکت کی۔ بی این پی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے طارق رحمان کو قائدِ ایوان اور وزیرِاعظم منتخب کیا۔

بنگلا دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اعلان کیا کہ اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کیا جا رہا ہے، جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہے گا۔

بی این پی نے حالیہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی اور بھارت سے شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں