گورنر سندھ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وہ جیت کے بعد قومی ٹیم کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنے جائیں گے اور ان پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔















