اسحاق ڈار برسلز میں تین روزہ سرکاری دورے پر، پاکستان-یورپی یونین تعلقات کی وسعت متوقع۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یورپی یونین کے نمائندئے اعلیٰ کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچے ہیں۔ ان کا پرتپاک استقبال سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار پاکستان-ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں شریک ہوں گے۔ وہ برسلز میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ملاقاتوں کے شیڈول میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔ دورہ برسلز پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ دورہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بیلجیئم آمد پر ہو رہا ہے، جس سے دونوں خطوں کے مابین تعلقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔














