راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، مریم نواز کا خطاب

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقیاتی منصوبے فراہم کرتی ہے، جس سے عوام کو بہترین سہولیات ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں موٹر ویز اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں، اور مخالفین بھی ان کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔

تقریب میں مریم نواز نے راولپنڈی کے صفائی ستھرائی کے نظام کو سراہا اور کہا کہ یہاں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جس سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت مل رہی ہے۔ میٹرو اور الیکٹرک بسیں مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین کے لیے فری بس سروس ہے اور الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ سال میں بےمثال ترقی ہوئی ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرین ٹریکٹر تقسیم کر رہی ہے اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کرنا آتی ہے اور پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں