وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025 اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، مقدمات کی سماعت دو رکنی بینچ کرے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا۔
فل کورٹ کے فیصلے کے مطابق دو رکنی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں کم از کم تین رکنی بینچ سنے گا۔ سپریم کورٹ کے وکلاء آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے اس فل کورٹ اجلاس کی صدارت کی جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلے قانونی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔














