امارات: شہریوں کو جعلی نوکری اشتہارات سے بچنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو سوشل میڈیا پر جعلی نوکری اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، اور جعلی اشتہارات پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امارات: شہریوں کو جعلی نوکری اشتہارات سے بچنے کی ہدایت

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو سوشل میڈیا پر جعلی نوکری اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے بتایا کہ اب تک 230 ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جا چکے ہیں جو جعلی نوکری کی پیشکش کر رہے تھے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ بغیر لائسنس ملازمین کی بھرتی کی تشہیر غیر قانونی ہے اور اس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ جعلی نوکری اشتہارات چلانے والوں کو 20 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں اور ملازمین سے اپیل کی ہے کہ نوکری کی کسی بھی آفر کو حاصل کرنے سے پہلے مستند ذرائع اور سرکاری ویب سائٹس سے تصدیق کریں تاکہ فراڈ یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں