قومی اسمبلی نے کورم نظرانداز کر کے متعدد بل منظور کرلیے

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کرتے ہوئے متعدد بلز منظور کرلیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی نے کورم نظرانداز کر کے متعدد بل منظور کرلیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کو نظرانداز کرتے ہوئے قانون سازی جاری رکھی، جس کے نتیجے میں کئی اہم بل منظور کرلیے گئے۔

اجلاس میں پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025، بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، اور پاکستان کے نام اور نشانات کے غلط استعمال کی روک تھام (ترمیمی) بل 2026 کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔

نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی منظور ہوئے۔ اسلام آباد کے بزرگ شہری (ترمیمی) بل 2025 کو بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، جب کہ عالیہ کامران کی ترمیم مسترد کردی گئی۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں