پشاور میں اجلاس کے دوران عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی۔ اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات خوشگوار رہی اور شرکاء نے امن و امان کی صورتحال پر متفقہ طور پر گفتگو کی۔ یہ اجلاس اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا فالو اپ تھا۔
مزید برآں، اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں حکومتی نظم و نسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں مستقل قیامِ امن کے لیے قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔














