وزیراعظم نے عالمی یکجہتی کا شکریہ ادا کیا، دہشت گردی ناکام بنانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا۔ حملہ آور کی شناخت یاسر ولد بہادر خان کے طور پر ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم نے عالمی یکجہتی کا شکریہ ادا کیا، دہشت گردی ناکام بنانے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کی ہمدردی اور یکجہتی کے پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں بین الاقوامی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

ادھر، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور حملہ آور افغانستان سے تربیت یافتہ تھا۔ جائے وقوعہ سے حملہ آور کا شناختی کارڈ ملا ہے اور اس کی شناخت یاسر ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں