روسی صدر کا اسلام آباد حملے پر تعزیتی پیغام، تعاون بڑھانے کا عزم

پیوٹن نے اسلام آباد حملے پر تعزیت کی اور پاکستان سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیوٹن کا اسلام آباد حملے پر تعزیتی پیغام، تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس وحشیانہ واقعے پر دلی تعزیت قبول کی جائے۔

پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی تقریب کے دوران بے گناہ افراد کا قتل دہشت گردی کی وحشیانہ فطرت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی صدر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں