چینی سفارتخانے کا اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے پر اظہارِ تعزیت

چینی سفارتخانے نے اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے پر اظہارِ تعزیت کیا اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی سفارتخانے کا اسلام آباد دھماکے پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں دھماکے پر چینی سفارتخانے نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی سفارتخانے نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

 


بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے، جس کی مذمت مختلف ممالک اور سفارتی مشنز کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں