بسنت فیسٹیول کے دوران شہری بچوں اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے بسنت فیسٹیول کے دوران بچوں اور ماحول کے تحفظ کی ہدایت کی ہے، موٹر بائیک پر پابندی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت فیسٹیول کے دوران بچوں اور ماحول کا خاص خیال رکھیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں کو بچوں اور ماحول کے تحفظ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران موٹر بائیک پر پابندی ہوگی، شہری کم سے کم گاڑیاں سڑکوں پر لائیں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ اور آلودگی سے پاک ماحول میں منانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ کے ذریعے آلودگی پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے کہا کہ لاہور میں فضائی آلودگی میں بہتری دیکھی جا رہی ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بہتری وزیراعلیٰ پنجاب کے انسدادِ سموگ اقدامات اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جبکہ آلودگی کے اسباب کے خاتمے کے لیے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ تمام صنعتی چمنیوں کی نگرانی ای پی اے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سموگ کنٹرول روم فعال ہے اور ڈرونز و سی سی ٹی وی کی مدد سے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ حکومت کا ہدف پورا سال بہتر اے کیو آئی برقرار رکھنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں