کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں اعلان کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی اور زخمی فوجیوں، ایف سی اور پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری کو سراہا اور زخمیوں کے حوصلے کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں