اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم

اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم ہو گیا۔ علیمہ خان نے حسین اخونزادہ اور خالد یوسف چوہدری سے گفتگو کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ روڈ پر بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں کا دھرنا ختم کر دیا گیا۔ دھرنا ماربل فیکٹری ناکے پر علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی نے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھرنے میں 10 سے 15 افراد شریک تھے اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا کوئی رہنما موقع پر موجود نہیں تھا۔

دھرنے کے دوران اڈیالہ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی اور کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات رہی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین اخونزادہ اور خالد یوسف چوہدری دھرنے میں پہنچے اور علیمہ خان سے بات چیت کے بعد دھرنا ختم کرنے پر رضامند ہو گئیں۔ علیمہ خان دھرنا ختم ہونے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہو گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں