پمز کے ڈاکٹر نے عمران خان کے علاج میں تاخیر پر آنکھ ضائع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، مریم ریاض وٹو کا بیان۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ پمز کے ڈاکٹر نے عمران خان کے بروقت علاج نہ ہونے پر ان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی جیل میں کمزور ہو چکی ہیں اور آج تین ماہ بعد ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو دو ہفتے پہلے اپنی آنکھ کے بارے میں بتایا اور علاج کی درخواست کی۔
مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ پہلے جونیئر اور پھر پمز کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا معائنہ کیا، جبکہ جیل کا عملہ ہسپتال لے جانے سے روک رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اس معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے خود پمز جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔













