لیسکو نے بسنت پر بلا تعطل بجلی فراہمی کا 27 نکاتی سیفٹی پلان عدالت میں جمع کرادیا

لیسکو نے بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا 27 نکاتی سیفٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیسکو کا بسنت پر بلا تعطل بجلی فراہمی کا منصوبہ عدالت میں جمع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے 27 نکاتی سیفٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شکایات کے فوری ازالے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا جبکہ حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم ہوگا۔

کنٹرول رومز میں تین شفٹوں کے تحت ایس ڈی اوز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔ لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے داتا دربار ڈویژن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

لیسکو انتظامیہ نے بسنت کے دنوں میں تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 132 کے وی کے تمام گرڈ اسٹیشنز پر ایکسین 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

لاہور کی تمام سب ڈویژنز میں بجلی کی شکایات کے لیے 111 ہیلپ لائن فعال رہے گی جبکہ لیسکو کے 136 ایکسین اور ایس ڈی اوز کے نمبرز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں