پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا امکان

پنجاب میں آئی جی اور سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا امکان، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا امکان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کا عمل زور پکڑ رہا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کے بعد سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے آئی جی اور سی سی پی او لاہور دونوں 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ پنجاب حکومت نئے سی سی پی او لاہور کے ناموں پر غور کر رہی ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سمیت دیگر نام بھی زیر غور ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تقرری پر کہا کہ انہوں نے پنجاب پولیس کو نئی شکل دی اور اصلاحات کے نئے معیار قائم کیے۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے پر بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں