راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا، جبکہ راجہ رفعت مختار کا تبادلہ کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے راؤ عبدالکریم کے علاوہ وسیم سیال اور بلال کمیانہ کے نام وفاق کو بھجوائے تھے۔
راؤ عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے اور وہ پہلے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تھے۔ انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی تھی اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
عثمان انور کو 24 جنوری 2023 کو آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے تین سال سے زائد کا عرصہ اس عہدے پر گزارا۔ ان کے بعد ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔













